Categories
Breaking news

بلوچستان کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلوں گا اور مرکز میں اپنے صوبے کی آواز بنوں گا: قاسم سوری

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوریڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلوں گا اور مرکز میں اپنے صوبے کی آواز بنوں گا۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اہم وقت پر بڑی ذمہ داری دی ہے، اس سے قبل بھی دو مرتبہ صوبائی پارٹی صدر منتخب ہوا ہوں، گراس روٹ لیول پر پارٹی کو منظم کررہے ہیں، پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور تحریک انصاف میں میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

قاسم سوری کا کہنا تھا کہ نوجوانوں سے ہماری بڑی امیدیں وابستہ ہیں ، ہمیں لسانیت کے فرق کو ختم کرنا ہے، بلوچستان کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلوں گا اور مرکز میں اپنے صوبے کی آواز بنوں گا۔

ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ نواز شریف کو وطن واپس آنا چاہئے، انہیں عدالتوں نے نااہل قرار دے رکھا ہے، اور وطن واپس آئیں وہ جیل ہی جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی تنظیموں کی تحلیل کرنے کے بعد تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کیا، جس کے مطابق اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے، پرویز خٹک خیبر پختونخواہ، علی زیدی سندھ، قاسم سوری بلوچستان، شفقت محمود پنجاب اور خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدور ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *