Categories
Breaking news

بلوچستان کے ضلع بولان میں موسلادھار بارش، پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

Advertisement
Advertisement

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشبلوچستان کے ضلع بولان اور ہرنائی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔

بولان ندی میں طغیانی سے گیس پائپ لائن ٹوٹ گئی اور مچھ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

موسلادھار بارش کے باعث ہرنائی میں سیلاب کا خطرہ ہے جبکہ نشیبی علاقوں کے مکین محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔

دوسری جانب تیز بارش کی وجہ سے ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔

علاوہ ازیں جہلم اور گجرات سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے پیر تک بارش کی پیشگوئی کردی ہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *