
وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات کے ذمہ دار ضیاء لانگو جیسے سیاستدان ہیں، جو حقائق مسخ کرتے ہیں۔
کوئٹہ میں وفاقی وزیر نے بی این پی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور مشیر داخلہ اور ڈی آئی جی کوئٹہ کی گزشتہ روز کی میڈیا گفتگو کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ مشیر داخلہ نے غلط بیانی کی، دراصل میرے ساتھ بازیاب لوگ نہیں لاپتا افراد کے لواحقین تھے۔
آغا حسن بلوچ نے مزید کہا کہ لاپتا افراد کے مسئلے کو آج تک سنجیدہ نہیں لیا گیا، مشرف دور سے آج تک یہی کہا گیا کہ دو چار افراد لاپتا ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں چند جماعتیں ہیں، جو آئین قانون اور پارلیمنٹ پر یقین رکھتی ہیں، ماروائے قانون اور عدالت گرفتاریاں ہوں تو جمہوری اور قانونی طریقے سے آواز اٹھائیں گے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو اہم مسائل سے آگاہ کردیا ہے اور ساتھ ہی ان کے حل کے مدد بھی طلب کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سردار اختر مینگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ذمہ داری دی ہے، حکومت میں رہ کر ممکن نہیں کہ ہم چادر اور چار دیواری کی پامالی دیکھیں گے۔
آغا حسن بلوچ نے کہا کہ بولان واقعے پر اختر مینگل سے مسنگ پرسنز تنظیم کے ماما قدیر نے رابطہ کیا، جنہوں نے بتایا کہ خواتین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، اس واقعے پر آئی جی سے رابطہ کیا اور قائم مقام آئی جی سے ملاقات کی۔
قومی خبریں سے مزید
-
پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ایم ٹو موٹر وے کھود ڈالی
کارکن کرسیاں ڈال کر بیٹھ گئے، ایم ٹو موٹر وے کے دونوں اطراف شاہراہ کو کھود کر خیمے نصب کیے گئے ہیں۔
-
نوجوان سے بدفعلی کے الزام میں 3 افراد گرفتار، ایس ایس پی
واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز متاثرہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں گولاڑچی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
-
جے یو آئی سندھ کا 20 نومبر سے جلسوں کا اعلان
جمعیت علماء اسلام (ف) سندھ کے رہنما مولانا راشد محمود نے 20 نومبر سے جلسوں کا اعلان کردیا۔
-
سرکاری آٹا اسمگل کرنے والے ملزم کو محکمہ خوراک نے پکڑلیا
محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے پشاور سے سرکاری آٹے کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔
-
ترکیہ میں قید پاکستانی کی رہائی کے احکامات جاری
محمد اویس کو چھالیہ لانے پر گرفتار کیا گیا تھا، استنبول کی عدالت نے محمد اویس کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔
-
عمران نیازی جیسے شخص کو اقتدار دلوانا تاریخی غلطی تھی، شاہی سید
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ عمران نیازی کبھی کہتا ہے مجھے 4 گولیاں لگیں تو کبھی کہتا ہے ایک گولی کے 4 ٹکڑے لگے۔
-
اپنے خلاف قتل کی سازش کا دو ماہ پہلے پتا چل گیا تھا، عمران خان
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آنے والے دنوں میں قتل کی سازش پر عمل درآمد کروانے والے دوسرے نام بھی سامنے لاؤں گا۔
-
سود سے متعلق حکومتی فیصلہ فضل الرحمان کی کوششوں سے ہوا، ترجمان جے یو آئی
جمعیت علماء اسلام (ف) نے دعویٰ کیا ہے کہ سودی نظام معیشت سے متعلق عدالتی فیصلے پر حکومتی اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ مولانا فضل الرحمان کی کوششوں سے ہوا۔
-
عمران خان کی مرضی کا مقدمہ درج نہ ہونا ریاست کی ناکامی ہے، سپریم کورٹ بار
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی مرضی کا مقدمہ درج نہ ہونے پر ردعمل دیا ہے۔
-
سود سے متعلق حکومتی اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، ساجد میر
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ساجد میر نے سود کے خلاف فیصلے پر اپیلیں واپس لینے کے حکومتی اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
-
صدر عارف علوی نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تعیناتی منظور کرلی
سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس سید حسن اظہر رضوی بھی بطور سپریم کورٹ کے جج تعینات کیے گئے ہیں۔
-
صوبائی وزیر ملک تیمور اور ایم این اے منصور حیات کے کارکن جھگڑ پڑے
دونوں دھڑوں کے احتجاجی کیمپ اسلام آباد کےداخلی راستے مارگلہ ہلز پر قائم ہیں۔
-
نیدرلینڈز: سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے تجارتی مواقع کے موضوع پر ویبینار کا انعقاد
نیدر لینڈز میں پاکستانی کمپنیوں کیلئے تجارتی مواقع کے موضوع پر سفارت خانہ پاکستان دی ہیگ نے ایک ویبینار کا انعقاد کیا۔ جس میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تعاون سے پاکستان کے مختلف چیمبرز کے ممبران اور صنعت کاروں کے علاوہ برسلز میں قائم پاک بینیلکس اوورسیز چیمبر نے شرکت کی۔
-
ن لیگ والے شہید معظم کے گھر 5 کروڑ روپے لے کر پہنچے، شاہ محمود قریشی
شاہ محمودقریشی نے کہا کہ معظم شہید کے گھر والے ن لیگ کے لالچ میں نہیں آئے۔
-
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا سود کےخلاف فیصلے پر اپیلیں واپس لینے کا اعلان
اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی شریعت کورٹ نے سود کے خلاف فیصلہ دیا تھا، پاکستان میں سود سے پاک نظام کو تیزی سے آگے لے کر چلیں گے۔
-
عمران خان کی بابراعظم اور پوری ٹیم کو مبارکباد
اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ عظیم فتح پر بابر اعظم اور پوری ٹیم کو مبارک ہو۔