Categories
Breaking news

بلوچستان کے بزرگ سیاست دان شیر باز خان مزاری کراچی میں انتقال کر گئے

 شیر باز خان مزاری

بلوچستان کے بزرگ سیاست دان شیر باز خان مزاری کراچی میں انتقال کر گئے۔

بزرگ سیاست دان اور قومی اسمبلی کے سابق قائد حزب اختلاف سردار شیر باز مزاری انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرایع نے سابق نگران وزیر اعظم میر بلخ شیر مزاری کے بھائی شیر باز مزاری کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے، شیر باز مزاری کافی عرصے سے علیل تھے۔

شیرباز مزاری نظریات اور اصولوں کی سیاست پہ یقین رکھنے والے بزرگ بلوچ رہنما تھے۔

وزیر اعلی ٰپنجاب عثمان بزدار نے شیر باز خان مزاری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انھوں نے کہا سردار شیر باز خان مزاری نے لوگوں کی حقیقی معنوں میں خدمت کی، مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ چند دن قبل سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، وہ چند دن سے وینٹی لیٹر پر موت اور زندگی کی جنگ لڑ رہے تھے۔

ظفر اللہ خان جمالی کو 29 نومبر کو ہارٹ اٹیک کے بعد تشویش ناک حالت میں اسلام آباد کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اُن کی طبیعت سنبھل نہ سکی۔ موت سے چند دن قبل اُن کے انتقال کی افواہ بھی پھیلی تھی جس پر صدر مملکت عارف علوی نے بذریعہ ٹویٹ تعزیت کی اور پھر معذرت بھی کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *