Categories
Breaking news

بلوچستان کی جیلوں میں کورونا وائرس پھیلنے لگا

بلوچستان کی جیلوں  میں کورونا وائرس پھیلنے لگا

Advertisement

بلوچستان کی جیلوں میں کورونا وائرس پھیلنے لگا ، تربت جیل کے بعد کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں بھی 8 قیدی کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں۔

محکمہ جیل کے حکام کے مطابق کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں کئے گئے کورونا ٹیسٹ میں 8 قیدی کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے، ان آٹھوں قیدیوں کو جیل کے علیحدہ بیرک میں قرنطینہ کرکے علاج شروع کردیا گیا ہے۔

پشاور کے 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

پشاور میں کورونا وائرس کے کیسز کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے ۔

x
Advertisement

تربت جیل میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 31 قیدیوں میں سے 5 صحت یاب ہوگئے، اس وقت جیل کے 26قیدی اور عملے کے 7 اہلکار کورونا وائرس کاشکار ہیں ۔

محکمہ جیل کے حکام کے مطابق صوبے کی دیگر جیلوں سے ابھی تک کورونا وائرس کا کوئی مریض قیدی سامنے نہیں آیا ہے ۔

پاکستان: کورونا وائرس کیسز 462814، اموات 9557

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 142 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 84 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 4 ہزار 415 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 142 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 84 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 4 ہزار 415 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *