Categories
Breaking news

بلوچستان: کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ برقرار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ برقرار ہے، گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.76 فیصد رہی۔

محکمۂ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ روز صوبے کے 6 اضلاع میں کورونا وائرس کے 471 ٹیسٹ کیے گئے جن کے ذریعے کورونا وائرس کے 13 کیسز رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ روز گوادر سے کورونا وائرس کے 11 اور کوئٹہ سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ بلوچستان کے دیگر 28 اضلاع میں کورونا وائرس کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔

ملک میں کورونا کیسز ساڑھے 15 لاکھ سے متجاوز

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بلوچستان کے 6 اضلاع سے کورونا وائرس کے 16 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ مثبت کورونا کیسز کی شرح 3.29 فیصد ریکارڈ ہوئی تھی۔

محکمۂ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ روز صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ 13 افراد صحت یاب ہوئے تھے جبکہ اس وقت فعال کیسز کی تعداد 85 ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کا کوئی مریض اس وقت کسی اسپتال میں زیرِ علاج نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *