Categories
Breaking news

بلوچستان: کورونا کیسز کی شرح میں پھر اضافہ

بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں پھر اضافہ ہونے لگا، صوبے میں کورونا وائرس کی شرح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ 4 روز کے دوران بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں تقریباً 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 2 فیصد رہی۔

2 روز قبل صوبے میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 6 اعشاریہ 8 فیصد، 3 روز قبل 6 اعشاریہ 4 فیصد اور 4 روز قبل 5 اعشاریہ 32 فیصد تھی۔

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 629 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 76 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 2 ہزار 726 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 3 فیصد رہی۔

گرشتہ روز بلوچستان میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 690 ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 140 میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

بلوچستان میں کورونا کے یہ مثبت کیسز 12 اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

کوئٹہ میں گزشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 484 ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 105 کا رزلٹ مثبت آیا۔

گزشتہ روز کوئٹہ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 7 فیصد رہی۔

کراچی اور حیدر آباد میں کورونا کیسز کم نہ ہو سکے

کورونا وائرس سے سندھ میں اب تک 5 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، سندھ حکومت اور انتظامی مشینری کے استعمال کے باوجود کراچی اور حیدر آباد میں کورونا وائرس کے کیسز کم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔

لسبیلہ میں کورونا کے 9 ٹیسٹ کیئے گئے اور تمام کا رزلٹ مثبت آیا۔

کیچ سے کورونا کے 9، جعفر آباد سے 5، گوادر سے 4، خضدار سے 2 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خاران، صحبت پور، پنبجگور، پشین، قلعہ عبداللّٰہ اور سبی سے کورونا وائرس کا مزید ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *