Categories
Breaking news

بلوچستان: کورونا وائرس کے 46 نئے مریضوں کی تشخیص

Advertisement

بلوچستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 439 ٹیسٹ کیے گئے۔ جس کے دوران کورونا کے46 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔کوئٹہ سے جاری صوبائی محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق نئے کیسز بلوچستان کے چار اضلاع سے سامنےآئے۔ سب سے زیادہ 22 کورونا کیسز ضلع کیچ سے سامنے آئے۔ محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد 17 ہزار 696 ہوگئی ہے۔ صوبے میں کورونا کے مزید 22 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا سےصحت یاب افراد کی تعداد 16ہزار 982 ہوگئی ہے۔ جبکہ کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد541 ہے۔محکمہ صحت نے کہا کہ صوبے میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 173 ہے۔ 24 گھنٹوں میں تعلیمی اداروں میں کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ انھوں نے کہا کہ کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 296 ٹیسٹ کیے گئے۔ جبکہ کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے11مریض سامنے آئے۔ اس طرح شہر میں آج کورونا کی شر ح 3.7 رہی۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *