Categories
Breaking news

بلوچستان: کورونا وائرس کیسز میں تیزی، 60 نئے مریضوں کی تشخیص، محکمہ صحت

Advertisement
بلوچستان: کورونا کیسز  میں تیزی، آج 60 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی، محکمہ صحت

Advertisement

بلوچستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، اور چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 طالب علموں سمیت کورونا کے60 نئے مریض سامنے آگئے۔

دو روز کے دوران کورونا میں مبتلا دو مریضوں کے انتقال کے بعد کورونا سے جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 158ہوگئی۔

Table of Contents

x
Advertisement

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صوبے میں 704 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں صوبے کے 60 نئے کیسز سامنے آگئے۔

یہ بھی پڑھیے

جس کے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 642 ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 19 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدصوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15ہزار961 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے باعث ایک اور مریض انتقال کرگیا جسکے بعد جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 158 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں مزید 14طالب علموں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد صوبے میں کورونا میں مبتلا طالب علموں کی تعداد891 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 281 ٹیسٹ کئے گئے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *