Categories
Breaking news

بلوچستان پر وفاق بھرپور توجہ دے رہا ہے، جام کمال

بلوچستان پر وفاق بھرپور توجہ دے رہا ہے، جام کمال

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت بلوچستان پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتیں بلوچستان پر توجہ دیتیں تو بلوچستان آج ترقیاتی یافتہ ہوتا۔

جام کمال نے مزید کہاکہ وفاق نے کچلاک سے خضدار روڈ کو دو رویہ کرنے کی منظور ی دیدی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی تجویز پر کئی اہم منصوبے وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کئے گئے، ان منصوبوں کی تکمیل سے بلوچستان میں واضح بہتری اور ترقی آئے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *