Categories
Breaking news

بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح میں ہوا مزید اضافہ

کورونا وبا

بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ، عالمی وبا سے متاثرہ مریضوں کی شرح 11.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کے 413 ٹیسٹ ہوئے جس میں سے 48 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا کے کیسز پانچ اضلاع سے رپورٹ ہوئے اور سب سے زیادہ کورونا کیسز کوئٹہ سے رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کورونا کے 194 ٹیسٹ میں سے 12 میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور مثبت کیسز کی شرح 6.2 فیصد رہی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کیچ تربت میں کورونا کے 76 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 28 کی رپورٹ مثبت آئی اور شرح 36.8 فیصد رہی۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق لسبیلہ میں کورونا کے 25 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 6 کا ٹیسٹ مثبت آیا اور شرح 24 فیصد رہی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 11.6 فیصد رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *