Categories
Breaking news

بلوچستان میں کورونا کیسز میں واضح کمی ریکارڈ

بلوچستان میں کورونا کیسز میں واضح کمی ریکارڈ

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم گزشتہ 4 روز کے دوران کورونا کے باعث 9 افراد کا انتقال ہوا ہے، یوں صوبے میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 264 ہوگئی ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 40 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

30 برس کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن رجسٹریشن آج شروع

ملک میں 30 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کی کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

2 روز قبل بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 78 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی،جبکہ 3 روز قبل بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 07 فیصد تھی۔

کورونا آپریشن سیل بلوچستان کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا کے 500 ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 17 میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز 2 اضلاع سے رپورٹ ہوئے، 16 کیسز صوبائی درالخلافہ کوئٹہ اور ایک 1 گوادر سے رپورٹ ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

کوئٹہ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 35 فیصد رہی۔

بلوچستان میں گزشتہ 4 روز کے دوران کورونا وائرس کےباعث 9 افراد کا انتقال ہوا جس کے بعد صوبےبھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 264 ہو گئی ہے۔

صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1ہزار 169 اور مشتبہ کیسز کی تعداد 135 ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *