Categories
Breaking news

بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں مزید کمی ریکارڈ

بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں مزید کمی ریکارڈ

بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا کےپھیلاؤ کی شرح 3.67 فیصد رہی،دو روز قبل بلوچستان میں کورونا کےپھیلاؤ کی شرح 5.26 فیصد تھی۔

تین روز قبل بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 7.02 فیصد تھی، گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا کے1,498ٹیسٹ کئےگئے،55 مثبت آئے۔

کورونا وائرس ویکسین کے سائیڈ افیکٹس سامنے آنا شروع

برطانیہ میں امریکی دواساز کمپنی فائزر کی لگائی جانے والی عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین کے سائیڈ افیکٹ سامنے آنے لگے، کرونا وائرس ویکسین سے الرجی کے 2ممکنہ کیسز سامنے آگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں کورونا کے 1183 ٹیسٹ کئے،36 میں وائرس کی تصدیق ہوئی، کوئٹہ میں کورونا کے پھیلاو کی شرح 3 فیصد رہی،۔

کیچ سے کورونا کے8 اور خضدار سے3 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، کیچ میں کورونا کے پھیلاو کی شرح 22فیصداور خضدار میں 33فیصد رہی، چاغی سے کورونا کے4،سوراب،قلعہ عبداللہ،پنجگور،قلات سےکوروناکا1،1 کیس رپورٹ ہوا۔

بلوچستان میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 940 ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *