پنجگور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے شہر پنجگور میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجگور میں فٹبال کلب کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں دوافراد جاں بحق اور سات زخمی ہوئے ہیں ۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔