بلوچستان میں موسلادھار بارشیں تو تھم گئیں، لیکن گوادر اور شمالی بلوچستان میں تباہی کی داستان اپنے پیچھے چھوڑ گئیں۔
گوادر، کیچ کے مختلف علاقوں میں کئی مکانات، چھتیں اور دیواریں گریں، سیوریج کا نظام تباہ ہوا تو پانی بھی گھروں میں داخل ہوگیا۔
پانی کی سطح بلند ہونے پر گوادر کے ڈیموں کے اسپل ویز کھول دیے گئے، چمن میں 200 مکانات تباہ اور بجلی معطل ہے، سیلاب متاثرین شدید سردی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
چمن میں میں طوفانی بارشوں سے 200 سے زائد مکانات مکمل تباہ ہوگئے جبکہ مساجد، بجلی تنصیبات، رابطہ سڑکوں اور زرعی زمینوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب کے باعث بےگھر افراد شدید سردی میں مشکلات کا شکار ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ گوادر کو آفت زدہ ضلع قرار دیکر اپنے وسائل سے امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ این ڈی ایم اے سے مدد نہیں مانگی ہے اگر ضرورت پڑی تو ضرور بات کریں گے۔
سندھ او رپنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش کے بعد سردی مزید بڑھتی جارہی ہے۔
سوات، مالم جبہ اور کالام، اپر اور لوئردیر، چترال، لواری ٹنل، وادی تیراہ کے علاوہ اپر ہزارہ کے تمام اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
برفیلے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاح بڑی تعداد میں مری میں موجود ہیں، جس سے ٹریفک شدید متاثر ہے۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی کئی روز سے وقفے وقفے سے جاری برف باری کے بعد متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوچکی ہیں۔ جس سے معمولات زندگی متاثر ہیں۔
آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں برف باری سے ہر چیز نے سفید چادر اوڑھ لی، لیکن ساتھ برف باری نے رابطہ سڑکوں کو بند کردیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
سوئی سدرن کے وکیل کراچی کے گھریلو صارفین کا کیس لڑنے میں پھر ناکام
کراچی کے وہ علاقے جو سردی بڑھنے کے ساتھ ہی گیس سے محروم ہوگئے ہیں وہ اب مزید گیارہ جنوری تک گیس سے محروم ہی رہیں گے۔
-
کراچی: سچل پولیس کی کارروائی، دہرے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
ایس ایس پی ایسٹ قمر جسکانی کے مطابق ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔
-
اومی کرون خیبر پختونخوا بھی پہنچ گیا
مانسہرہ میں اومی کرون کے پہلے کیس کی تشخیص ہوئی ہے اور اس متاثرہ شخص کو قرنطینہ کردیا گیا ہے، محکمہ صحت
-
فلاڈیلفیا: رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 13 افراد ہلاک
امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ہاوسنگ اپارٹمنٹس میں آگ لگنے سےسات بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
-
اکاؤ نے پاکستان سول ایوی ایشن پر عائد تمام پابندیاں ختم کردیں
انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اکاؤ نے بذریعہ خط اپنے تمام سیفٹی اعتراضات واپس لے لئے۔
-
پنجاب: اراکین اسمبلی اپنے علاقوں کے مسائل لے کر وزیراعلیٰ کے پاس پہنچ گئے
وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں کرنے والوں میں آصف نکئی، میاں محمد فرخ، ممتاز مانیکا، احمد شاہ کھگہ شامل تھے۔
-
عمران خان قوم سے معافی مانگیں اور فارن فنڈنگ کا حساب دیں، شازیہ مری
پی پی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 5 جنوری کو لاہور میں کوئی جلسہ نہیں، مہنگائی اور دیگر ایشوز پر لائحہ عمل بنائیں گے۔
-
اگر سرپرستی ختم ہو تو یہ ایک ماہ نہیں چل سکتے، رانا ثناللہ
حکومت اپنی نالائقی اور اپنے بوجھ سے گرجائے گی، لیگی رہنما
-
اومی کرون کیسز بڑھ رہے ہیں، لاک ڈاؤن کا کوئی ارادہ نہیں، اسد عمر
اومی کرون کے بڑھتے پھیلاؤ پر سرابرہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے جو پابندیاں عائد کی تھی ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے اقدامات سخت کئے جا رہے ہیں۔
-
مریم نواز اور پرویز رشید کا لہجہ قابل مذمت، متاثرہ صحافیوں سے معذرت کریں، ایمینڈ
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اور نیوز ڈائریکٹرز نے مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز اور پرویز رشید کے لہجے کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ مریم نواز اور پرویز رشید تمام متاثرہ صحافیوں سے معذرت کریں۔
-
خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل کی اسلام آباد آمد
خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نائف بن فلاح الحجراف ایک روزه دوره پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
-
سیاحت میں اضافہ عام آدمی کی خوشحالی کو ظاہر کرتا ہے، فواد چوہدری
اپنے ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ مری میں ایک لاکھ کے قریب گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں، ہوٹلوں اور اقامت گاہوں کے کرائے کئی گنا اوپر چلے گئے ہیں۔
-
سال 2021 میں سائبر کرائمز کی شکایات میں اضافہ ہوا ، ڈی جی ایف آئی اے
ثنااللّٰہ عباسی کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کو سال 2020 میں 58 ہزار جبکہ گزشتہ سال 2021 میں ایک لاکھ شکایات موصول ہوئیں۔
-
نورقتل کیس؛ ملزم کےذہنی مریض ہونے پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست مسترد
وکیل ملزم اکرم قریشی نے عدالت میں ویڈیو چلانے سے پہلے غیر متعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر نکالنے کی استدعا کی جس کو منظور کرتے ہوئے عدالت نے غیر متعلقہ وکلاء اور میڈیا کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔
-
وزیراعظم فوری طور پر استعفیٰ دیں، اختیار ولی
اختیار ولی نے کہا کہ عمران خان کو یہ بھی بتانا ہوگا اربوں روپے کن مقاصد کے لیے آئے؟۔
-
پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ دنیا میں سب سے منافع بخش رہی، فواد چوہدری
فواد چوہدری کی جانب سے شیئر کی گئی فہرست کے مطابق ان کمپنیوں نے سال 2020 میں 272 ارب روپے اپنے شیئر ہولڈرز کو دیے۔