Categories
Breaking news

بلوچستان میں ایف سی پر حملہ، 5جوان شہید

بلوچستان میں ایف سی پر حملہ، 5جوان شہید

بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے سنگان میں دہشتگردوں نے ایف سی کے دستے پرحملہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 5 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ حملہ سبی کے علاقے سنگان میں ہوا۔

شہدا میں حوالدار ظفر علی خان، لانس نائیک ہدایت اللہ، لانس نائیک ناصرعباس، بشیر احمد اور سپاہی نوراللہ شامل ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگردوں کا بھاری جانی اورمالی نقصان ہوا۔

دہشتگردوں کے فرار کا راستہ روکنے اور گرفتاریوں کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کرکے فرار کے تمام راستے بند کر دیئے گئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ایسے بزدلانہ حملے بلوچستان کے امن اورخوشحالی کوسبوتاژ نہیں کرسکتے۔ ایسے بزدلانہ حملے بلوچستان کے امن اورخوشحالی کوسبوتاژ نہیں کرسکتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *