Categories
Breaking news

بلوچستان میں آج کورونا کے 14 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی، محکمہ صحت

Advertisement
Advertisement

بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 437 ٹیسٹ کیے گئے۔ کوئٹہ سے صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں کورونا کے کیسز کی تعداد 16 ہزار407 ہوگئی ہے۔ صوبے میں کورونا کے مزید 35 مریض صحتیاب ہوئے۔ صوبے میں کورونا سےصحت یاب افراد کی تعداد 15 ہزار 852 ہوگئی۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ صوبے میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 399 ہے۔ صوبے میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 156 ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں تعلیمی اداروں میں دو نئے کیسز سامنے آئے۔ اس طرح بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسز کی تعداد 846 ہوگئی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *