Categories
Breaking news

بلوچستان میں امدادی خیموں کے جلسوں میں استعمال کا انکشاف

بلوچستان میں امدادی خیموں کے جلسوں میں استعمال کا انکشاف

بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے خیموں پر جلسوں میں کارکنوں کو بٹھانے کےلیے استعمال ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔

کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں ہونے والے جمیعت علما اسلام ف کے جلسے میں یو این ایچ سی آر کے خیموں کا استعمال کیا گیا۔

جے یو آئی رہنما حاجی عین اللّٰہ شمس کا کہنا تھا کہ یہ ٹینٹس اسٹیڈیم میں جاگنگ ٹریک کو بچانے کےلیے پی ڈی ایم اے نے دیے تھے۔

اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا مینڈیٹ ہی نہیں کہ سیاسی پارٹیز کو ایسی اشیاء مہیا کریں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ ہمیں اتنی چھوٹی چیزوں میں پڑنا ہی نہیں چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *