Categories
Breaking news

بلوچستان سیلاب: وزیر اعلیٰ KPK کی متاثرین کو امداد فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا محمود خان نے بلوچستان سیلاب متاثرین کو امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

خیبر پختو نخوا حکومت کی جانب سے امدادی سامان کے 32 ٹرک سیلاب متاثرین کو بھیجے جائیں گے۔

امدادی سامان میں ایک ہزار خیمے، ایک ہزار کمبل، ایک ہزار میٹرس، 1 ہزار رضائیاں، 1 ہزار ہائجین کٹس، 1 ہزار مچھر دانیاں اور دیگر ضروری سامان بھی ہے۔

اشیائے خوردونوش کے ایک ہزار پیکٹ، ادویات اور ڈی واٹرنگ پمپس بھی بھیجے جائیں گے۔

بلوچستان: بارشوں، سیلابی ریلوں سے ہر طرف تباہی

شمالی بلوچستان میں موسلادھار بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے، طوفانی بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی نے صورتِ حال مزید خراب کر دی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ خیبر پختو نخوا حکومت آزمائش کی گھڑی میں بلوچستان کے بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ متاثرہ عوام کے ساتھ غم میں شریک ہیں اور عملاً ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ حتمی مقصد متاثرہ عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں سہارا اور ریلیف دینا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *