Categories
Breaking news

بلوچستان: بیشتر اضلاع میں کورونا ٹیسٹ کا فقدان

بلوچستان: بیشتر اضلاع میں کورونا ٹیسٹ کا فقدان

اندرونِ بلوچستان بیشتر اضلاع میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا فقدان ہے، گزشتہ روز صوبے کے 21 اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔

کورونا آپریشن سیل محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ روز صوبے میں کورونا وائرس کے تمام 1 ہزار 480 ٹیسٹ 12 اضلاع میں کیئے گئے۔

کورونا وائرس: آموں کے برآمد کنندگان غیر یقینی کا شکار

پاکستان پھلوں کے بادشاہ سندھڑی سمیت مختلف اقسام کے آموں کو برآمد کرنے کو تیار ہے تاہم بیرونِ ملک کورونا وائرس کی پابندیوں کے باعث برآمد کنندگان غیر یقینی کا شکار ہیں۔

گزشتہ روز بلوچستان کے 3 اضلاع میں کورونا وائرس کا ایک، ایک ٹیسٹ کیا گیا، اسی طرح گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بلوچستان کے 8 اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بلوچستان کے 6 اضلاع میں کورونا کا ایک، ایک ٹیسٹ کیا گیا۔

کورونا آپریشن سیل کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر بلوچستان میں اب تک کورونا وائرس کے 2 لاکھ 58 ہزار 34 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں جن میں سے 24 ہزار 517 میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان: کورونا وائرس کیسز 9 لاکھ سے متجاوز

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 251 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 552 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 1 لاکھ 87 ہزار 706 ٹیسٹ کوئٹہ میں ہی کیئے گئے۔

اس طرح کوئٹہ میں کیئے گئے کورونا ٹیسٹ کی شرح 72 اعشاریہ 74 فیصد اور باقی 32 اضلاع میں ٹیسٹ کی شرح 27 اعشاریہ 26 فیصد بنتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *