Categories
Breaking news

بلوچستان اور چترال میں بارشوں سے تباہی

بلوچستان اور چترال میں بارشوں سے تباہی

بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث پہاڑی ندیوں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ چترال میں برساتی نالوں میں طغیانی نے تباہی مچادی جس سے 10 سے زائد گھر مکمل تباہ ہوگئے۔

کوہ سلیمان کے پہاڑوں سے آنے والے سیلابی ریلے اور آبشاروں سے شاہراہ متاثر ہوگئی۔ ژوب ڈی آئی خان زیر تعمیر سی پیک روٹ کے کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔

بارش سے وڈھ میں قومی شاہراہ پر پھنسے سیکڑوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ان مسافروں کو خوراک کی بھی قلت کا سامنا ہے۔

دوسری جانب چترال میں برساتی نالوں میں طغیانی نے تباہی مچادی جس سے 10 سے زائد گھر مکمل تباہ ہوگئے۔

طغیانی کے باعث کئی جگہوں پر رابطہ پل بھی بہہ گئے۔ اپر کوہستان میں تیز بارش سے برساتی نالوں میں بھی طغیانی آگئی اور پانی داسو ڈیم کے رہائشی کیمپوں میں داخل ہوگیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات بھر موسلادھار بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات بھر وقفے وقفے سے تیز بارش کے باعث متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، سڑکيں ندی نالوں میں بدل گئیں اور نالے ابل پڑے۔

موسم کی شدت سے تحصیل کندیا میں کئی گھروں کی دیواریں، چھتیں اور شیلٹر گرگئے۔

دوسری جانب پشاور میں بارش کے باعث کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *