Categories
Breaking news

بلوچستان اسمبلی میں  پی ٹی آئی کے ارکان دو حصوں میں تقسیم، ذرائع

بلوچستان اسمبلی میں  پی ٹی آئی کے ارکان دو حصوں میں تقسیم، ذرائع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین بلوچستان اسمبلی استعفوں کے معاملے پر دو حصوں میں تقسیم ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نصیب اللّٰہ مری کا گروپ استعفے دینے کا حامی ہے۔

عمران خان کی ارکان اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی ارکان اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

پی ٹی آئی کا دوسرا گروپ رکن اسمبلی سردار یار محمد رند کا ہے، جو بلوچستان اسمبلی سے استعفے نہیں دینا چاہتا ہے۔

بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 7 ہے۔

پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی نصیب اللّٰہ مری نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی سے استعفوں کےحوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی پارٹی چیئرمین عمران خان حکم کریں گے، ہم استعفیٰ دے دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *