Categories
Breaking news

بلوچستان اسمبلی اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی کا مخصوص انداز

Advertisement
بلوچستان اسمبلی اجلاس میں سابق وزیر اعلیٰ اسلم رئیسانی کا مخصوص انداز

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے مخصوص انداز میں کوئٹہ شہر میں سڑکوں پر سبزے کی جگہ لگائے گئے ٹف ٹائلز کے حوالے سے وزیرخزانہ سے استفسار کیا، یہ ٹف ٹائل کہاں لگی ہیں، میرے سر پر تو آپ کو ایک ٹائل بھی نظر نہیں آئے گا۔

اجلاس میں رکن اسمبلی اور سابق وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی نے مخصوص انداز اپنا تے ہوئے کوئٹہ میں ٹف ٹائل لگائے جانے کےحوالے سے ایوان اور وزیرخزانہ کی توجہ مبذول کرائی۔

نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ ظہور صاحب، آپ دیکھیں کہ 50 کروڑ روپے کے ٹف ٹائل لگائے گئے ہیں، یہ کہاں لگے ہیں۔

اسلم رئیسانی نے اپنے سر سے ٹوپی اتار کر کہا میرا سر گنجا ہے، میرے سر پر آپ کو ایک ٹائل بھی نظر نہیں آئے گی۔

نواب اسلم رئیسانی کے مخصوص انداز پر ایوان میں موجود اراکین نے خوب قہقہے لگائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *