Categories
Breaking news

بلوچستان اسمبلی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کی قرارداد منظور

Advertisement

بلوچستان اسمبلی میں وفاق سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔

اسپیکر اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وفاق سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے سے متعلق قرارداد پیش کی گئی۔

یہ قرارداد رکن اسمبلی اور رہنما بلوچستان نیشنل پارٹی ثناء ﷲ بلوچ نے پیش کی۔

قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور اے این پی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کی ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد بھی جمع کرائی ہے۔

ن لیگ کی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک 25 روپے اضافہ کرکے حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرا دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *