
بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث تین ماہ سے تعطل کا شکار ٹرین سروس آج سے بحال کر دی جائے گی۔
محکمہ ریلویز کے مطابق مچھ سے پشاور روانگی کیلئے جعفر ایکسپریس کی نئی بوگیاں مچھ پہنچا دی گئی ہیں، مسافروں کو بسوں کے ذریعے کوئٹہ سے مچھ تک پہنچایا جائے گا۔
ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ریلوے ٹریک تباہ ہونے کی وجہ سے اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس معطل ہو گئی تھی، تین ماہ کے تعطل کے بعد ٹرین سروس آج مچھ سے بحال کی جارہی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق درہ بولان میں ہرک کے مقام پر گرنے والے ریلوے پل کی مرمت ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی ہے جس کی وجہ سے کوئٹہ کے بجائے جعفر ایکسپریس کی سروس مچھ سے شروع کی جا رہی ہے۔
ریلوے حکام کا مزید کہنا ہے کہ آج جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو صبح ساڑھے آٹھ بجے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے بسوں کے ذریعے مچھ لے جایا جائے گا، بسوں کی سیکیورٹی کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہوگی جبکہ مچھ سے ٹرین دن 11 بجے روانہ ہوگی۔
دس بوگیوں پر مشتمل جعفرایکسپریس ٹرین سکھر، لاہور، راولپنڈی سے ہوتے ہوئے پشاور پہنچے گی۔
قومی خبریں سے مزید
-
جمہوریت کا نعرہ لگانے والے مارشل لاء لگانا چاہتے ہیں، احسن اقبال
پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پاکستانی کمیونٹی سےخطاب میں انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے اقتدار جانےکا اتنا غم لیا کہ قوم کو ایک دوسرے کا گریبان پکڑا دیا۔
-
پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک گرفتار غیر ملکیوں کیخلاف تحقیقات میں سست روی
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایک ایف آئی آر میں نامزد 16 پاسپورٹس کی تفصیلات پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایف آئی اے کو ارسال کی تھیں۔
-
خوشی ہے عمران خان نے میرے موقف کی تائید کی، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے میرے موقف کی تائید کی ہے۔
-
ججز کو آخرت میں جوابدہ ہونا ہوگا، جسٹس قاضی فائز عیسٰی
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے وکلا کی بھی عدلیہ کیلئے بڑی قربانی ہے، کچھ لوگوں کی اقتدار کی ہوس کے باعث ملک کو نقصان ہوا۔
-
مٹیاری موٹروے فنڈز میں کرپشن کی تفتیش کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ
ضلعی انتظامیہ کے بعض دیگرافسران کو بھی شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
اسلامیہ کالج کی زمین کے ایم سی کی ملکیت ہے، عبدالعلیم لاشاری
سیکریٹری کالج ایجوکیشن نے کہا کہ سات ہزار سے زائد بچوں کو تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا، سندھ حکومت ہر فورم پر طلبہ کا تحفظ کرے گی۔
-
دبئی: ٹریفک کنٹرول کرنے پر پاکستانی شہری کےلیے اعزاز
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستانی شہری عباس خان کو دبئی کے ایک چوراہے پر ٹریفک کنٹرول کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
-
بلاول صدر کو دھمکانے کی کوشش کررہے ہیں، شیریں مزاری
شیریں مزاری نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ کیا مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کو دی جانے والی دھمکی کا نوٹس لیا جائے گا۔
-
منڈی بہاء الدین: پی ٹی آئی رہنما فائرنگ سے زخمی، ڈرائیور جاں بحق
پولیس کے مطابق اس واقعے میں پی ٹی آئی رہنما فلک شیر زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
-
پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں پارٹی ایم این اے کے خلاف نعرے لگ گئے
ایم این اے ساجد مہمند کے خلاف نعرے بازی کا واقعہ پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کی تقریر کے دوران پیش آیا۔
-
اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی الرٹ
پولیس کا کہنا ہے کہ امن عامہ کی صورتحال کےدوران باڈی کیمروں کا استعمال اسلام آباد میں پہلی بار ہوگا،جدید ٹیکنالوجی سے لیس پولیس،ایف سی اور رینجرز کےجوان ڈیوٹی دیں گے۔
-
26 نومبر امپائر کی انگلی اُٹھے بغیر گزر جائے گی، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹی آزادی کےجھوٹ نے بے گناہوں کی جان لی، بچوں کو یتیم کر دیا، صحافی شہید ہوئے، قومی مفادات سے کھیل کھیلا، خارجہ پالیسی تباہ کی۔
-
تجربہ کار حکومت نے مہنگائی کو عروج پر پہنچا دیا، پرویز خٹک
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تجربہ کار حکومت نے مہنگائی عروج پر پہنچا دی۔
-
ڈنڈے کے زور پر سیاست چل سکتی ہے معیشت نہیں، حماد اظہر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ ڈنڈےکے زور پر سیاست کچھ دن چل سکتی ہے معیشت نہیں ۔
-
جدہ ائیرپورٹ پر غیر معمولی رش، پی آئی اے کی اہم ہدایات
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے جدہ انرنیشنل ائیرپورٹ پر عمرے کے باعث غیر معمولی رش کے پیش نظر اہم ہدایات جاری کی ہیں۔
-
پی ٹی آئی آج پہلے سے زیادہ منظم اور مقبول ہے، شاہ محمود قریشی
پارٹی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ سازش کرکے عمران خان کو آپ سے دور کرنے کی کوشش کی گئی۔