
بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اپنی زمین پر موجود تمام پٹرول پمپس کے الاٹمنٹ آرڈز منسوخ کردیے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ سالانہ کروڑوں روپے کمانے والے پٹرول پمپس بلدیہ عظمیٰ کو معمولی رقم ادا کررہے تھے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اس حوالے سے منسوخی کے نوٹسز پیٹرول پمپس مالکان کو بھیجے جا رہے ہیں۔
کمشنر و ایڈمنسٹریٹر افتخار شالوانی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق تمام پیٹرول پمپس کو دوبارہ سے نیلام کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
- کے ایم سی میٹرنٹی اسپتال گذری، گزشتہ 5 سال میں 15 ہزار بچوں کی پیدائش
- کے ایم سی دفتر کے واقعہ کا مقدمہ درج
انھوں نے کہا کہ کروڑوں روپے سالانہ کمانے والے پٹرول پمپس کے ایم سی کو ایک معمولی رقم ادا کررہے تھے۔ پٹرول پمپس کی الاٹمنٹ کی منسوخی کا یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
بلدیہ عظمی کراچی کی زمینوں پر موجود پٹرول پمپس کی تعداد گیارہ ہے۔ اس سے قبل بلدیہ عظمیٰ نے ہاکس بے پر موجود پکنک ہٹس کے الاٹمنٹ آرڈز بھی منسوخ کیے تھے۔
x
Advertisement
قومی خبریں سے مزید
-
حکومت کو بھیجنے کا آئینی طریقہ تحریک عدم اعتماد ہے، وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم نے کہا کہ ہم جوبات کرتے ہیں اپوزیشن کہتی ہے ہمارے مقدمات معاف کردیں، اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمات انہی کے دور حکومت میں بنائے گئے۔
-
ملتان: مہندی والے دن گھر میں آگ لگنے سے دو لڑکیوں کا جہیز جل گیا
آگ لگنے کے باعث گھر میں موجود دونوں بیٹیوں کے جہیز کا سامان جل گیا، دونوں کی کل رخصتی ہونا تھا۔
-
جنوری کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ ہو گا، میاں افتخار
ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ وزیرستان جاتے ہوئے ڈی آئی خان میں عمران خان نےکہا کہ آگے جانا مشکل ہے مجھے گرفتار کرو، ہم نے گرفتار نہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔
-
سانگھڑ: سابق ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو 18 ماہ قید کی سزا
مجرمان کو 28 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے
-
کورونا وائرس: لاہور ہائیکورٹ کا جلسوں پر پابندی کی درخواست پر فیصلہ
لاہور ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کے باعث جلسوں پر پابندی کی درخواست پر فیصلہ سنادیا ہے ۔
-
پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی
پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان مذہبی آزادی سےمتعلق امریکی من مانی اور من پسند قانون سازی کو مسترد کرتا ہے۔
-
عدالت کو بتائیں گے کے سی آر منصوبہ کراچی کے لیے فائدہ مند نہیں ہے، مرتضیٰ وہاب
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سرکلر ریلوے کا نوٹس لیا تو سندھ حکومت کی امید جاگی، وفاقی حکومت نے منصوبے میں سندھ حکومت کو سپورٹ نہیں کیا،پھر سپریم کورٹ نے کے سی آر کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیا۔
-
پیپلز پارٹی استعفے دینے اور سندھ حکومت چھوڑنے کو تیار ہے، ناصر حسین شاہ
ناصر شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ بھی سندھ کے لوگوں کی مدد کرے۔
-
سندھ میں کورونا کے 2003 مریضوں کی تشخیص، 18 کا انتقال ہوا، وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 12582 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 2003 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جو 13 فیصد ہے۔
-
آرزو کے شوہر پر سندھ میرج ایکٹ، کم عمر سے زیادتی کا مقدمہ چلانے کا حکم
آرزو فاطمہ کے مبینہ اغوا اور کم عمری میں شادی کے معاملے پر مقامی عدالت نے فیصلہ سنادیا۔
-
پسنی کے قریب ہمپ بیک وہیل کے جوڑے کو کھیلتے دیکھا گیا
تیکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کا کہنا ہے کہ دنیا میں یہ وہیل کی یہ نایاب ترین نسل ہے۔
-
کراچی واٹر بورڈ کے 344 مکانات غیر متعلقہ افراد کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف
سندھ ہائی کورٹ میں کراچی واٹر بورڈ حکام نے ادارے کے 344 مکانات غیر متعلقہ افراد کے زیر استعمال ہونے کاانکشاف کیا ہے۔
-
پی پی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر نے استعفیٰ بلاول کو بھجوادیا
حسن مر تضیٰ کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی نظام میں اسمبلیوں میں بیٹھنا بےکار ہے۔
-
برطانوی ریگولیٹری ادارے نے اسحاق ڈار کی شکایت مسترد کردی
پروگرام میں میزبان شہزاد اقبال اور مہمان وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے اسحاق ڈار کی برطانیہ بدری اور اس عمل پر بات چیت کی، اس کے ساتھ ہی اس مفاہمتی یادداشت کے مندرجات اور متن کی فوٹیج بھی دکھائی گئی۔
-
چیمپئن لیگ فٹبال: نسل پرستانہ الزامات پر میچ ملتوی
چیمپئن لیگ فٹ بال میں نسل پرستانہ الزامات کی وجہ سے ایک میچ ملتوی کردیا گیا ہے۔
-
مریم نواز نے سوال بلاول کی طرف موڑ دیا
پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم اس حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے ہر ہتھیار استعمال کرنے کو تیار ہیں۔