
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی قانون پر جماعت اسلامی سے سیاسی ڈائیلاگ کیا، ہم نے معاملے کا سیاسی اور جمہوری حل نکالا۔
وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں حکومت سندھ کا وفد جماعت اسلامی کے مرکز ادارہ نور پہنچا، جس میں ناصر حسین شاہ، سعید غنی، امتیاز شیخ اور وقار مہدی شامل تھے۔
حکومت سندھ اور جماعت اسلامی کے وفد میں بلدیاتی قانون سے متعلق طے پانے والے معاہدے پر اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ بلدیاتی قانون پر جماعت اسلامی سے سیاسی ڈائیلاگ کیا، گورنر سندھ کی جانب سے جو اعتراضات تھے ان پر ترامیم بھی کیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جس نے بلدیاتی ایکٹ کو اسمبلی سے منظور کروایا ہے، ہمیں تو صوبے میں ہونے والی مردم شماری پر بھی اعتراض تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ہمیں 2013 کے بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم کرنا تھیں، اس حوالے سے وزیر بلدیات ناصر شاہ کو ٹاسک دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ناصر شاہ نے بلدیاتی قانون میں ترامیم کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطے کیے اور بلدیاتی قوانین پر ترامیم کے لیے بات چیت بھی کی۔
سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ بلدیاتی قانون کو جلدی میں پاس کیا گیا، ہمیں 30 نومبر سے پہلے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی قانون دینا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مطالبہ تھا کہ صحت اور تعلیم کے ادارے مقامی حکومتوں کو واپس کیے جائیں، ہم نے معاملے کا سیاسی اور جمہوری حل نکالا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ کو صوبائی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے، صوبائی حکومت کی سپورٹ کے بغیر واٹر بورڈ اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو دھرنے کے پہلے دن ہی کہا تھا کہ ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
دورہ چین مضبوط تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوگا، وزیراعظم
وزیراعظم کی زیرصدارت دورہ چین کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔
-
ڈیفنس میں موٹر سائیکل چوری کرنے والا ایس ایس یو کا جعلی اہلکار گرفتار
سب ڈویژنل پولیس آفیسر درخشاں رانا دلاور کے مطابق گرفتار ملزم لاڑکانہ سے گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے۔
-
منڈی بہاءالدین: اہلِ علاقہ کے تشدد سے مبینہ مویشی چور ہلاک
پولیس کے مطابق مبینہ مویشی چوروں پر اہلِ علاقہ نے تشدد کیا، جس سے ایک مبینہ چور ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔
-
پارلیمنٹ لاجز میں گولی چل گئی، جویریہ ظفر محفوظ ،شوہر پر مقدمہ درج
پارلیمانی سیکریٹری اوورسیز پاکستانیز پر پارلیمنٹ لاجز میں فائرنگ کی گئی ،پولیس نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
-
وزیراعظم عمران خان اور شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بروقت اور مؤثر فضائی ردِعمل کی تعریف کی۔
-
پاکستان اسٹیل کی بحالی کیلئے پری کوالیفائیڈ انویسٹرز کیلئے ورچوئل ڈیٹا روم جلد اوپن ہوگا، نجکاری کمیشن
وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیرِ صدارت نجکاری کمیشن کا جائزہ اجلاس ہوا۔
-
سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں نئی ترمیم سندھ اسمبلی میں لائی جائیں، کنور نوید
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن نے مل کر اجلاس بلانے کے لیے درخواست جمع کروائی ہے۔
-
ملک میں مہنگائی کی شرح دو سال کی بلند ترین سطح پر ہے، شیری رحمٰن
پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باوجود حکومت مہنگائی نہ ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے، 0.39 فیصد اضافے کے ساتھ مہنگائی کی شرح اب 13 فیصد ہو چکی ہے
-
سپریم کورٹ کے فیصلے سے وفاقی صوبائی دونوں حکومتیں متاثر ہونگی، سعید غنی
وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے وفاقی اور صوبائی حکومتیں دونوں متاثر ہوں گی، کچھ چیزوں پر نظرِ ثانی کی درخواست کی جائے گی، ججز قانون کو ہم سے بہتر سمجھتے ہیں۔
-
پاکستان میں لسانی بنیادوں پر صوبے بنے ہوئے ہیں، خالد مقبول
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں لسانی بنیادوں پر صوبے بنے ہوئے ہیں اور شناختیں بھی لسانی بنیادوں پر ہیں
-
شاہ محمود قریشی کو عمران خان نے استعمال کیا، پلوشہ خان
پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو عمران خان نے استعمال کیا، ان کی تقریر سے ایسا لگا جیسے وہ اپنی سی وی نواز شریف کو پیش کررہے ہیں
-
دھابیجی، بیک پریشر سے 72انچ پانی کی لائن پھٹ گئی
گھارو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد کراچی کو پانی سپلائی کرنے والے 20 پمپ بند ہوگئے، پانی کے بیک پریشر سے 72انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی۔
-
نور مقدم کیس، ملزمان کے وکلاء کی تفتیشی افسر پر جرح مکمل
نور مقدم قتل کیس میں ملزمان کے مزید 2 وکلاء نے تفتیشی افسر پر جرح مکمل کرلی، مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل نے آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے گزشتہ دنوں وضاحت جاری کرنے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی۔
-
کیرتھر کے علاقوں میں جِلدی مرض وبائی شکل اختیار کر گیا
کاچھو، کیرتھر کے علاقوں میں مخصوص مکھی کے کاٹنے سے ہونے والا جِلدی مرض لیشمینیا وبائی شکل اختیار کر گیا۔
-
آج رات سے جمعرات تک مری میں برفباری متوقع
محکمہ موسمیات کے مطابق ملکہ کوہسار مری میں آج رات سے جمعرات تک برفباری متوقع ہے۔
-
عشرت العباد خان اور حافظ نعیم الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ
سابق گورنر سندھ عشرت العباد خان اور حافظ نعیم الرحمان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔