Categories
Breaking news

بلدیاتی انتخاب میں تمام سیاسی جماعتوں نے تعاون کیا، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

بلدیاتی انتخاب میں تمام سیاسی جماعتوں نے تعاون کیا، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر عبدالرشید کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخاب میں تمام سیاسی جماعتوں نے تعاون کیا، جس کے باعث انتخابات کا پہلا مرحلہ پُر امن انداز میں مکمل ہوگیا۔

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخاب: ن لیگ 12 نشستوں کے ساتھ آگے

چھ سو چودہ بلدیاتی نشستوں پر 2ہزار 7سو 25 امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ 19 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کونسلر منتخب ہوچکے ہیں۔

مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالرشید نے کہا کہ موسم کی شدت کے باوجود ٹرن آوٹ مثالی رہا۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے کامیاب انعقاد میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے بہترین کام کیا، تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی تعاون کیا گیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے کہا کہ تمام نشستوں کے نتائج ریٹرننگ افسران کی تصدیق کے بعد جاری ہو رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *