Categories
Breaking news

بلاول کی واحد قابلیت پرچی پر چیئرمین بننا ہے، فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ بلاول صاحب آپ کی صرف ایک ہی قابلیت پرچی پر چیئرمین بننا ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ 13 سال سے حکومت کرنے کے باوجود سندھ کے غریبوں کی حالت بہتر نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب بتائیں انہوں نے سندھ والوں کو مافیا اور گراں فروشوں کے ہاتھوں کتنے میں فروخت کیا؟۔

فرخ حبیب نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد قیمتوں کو کنٹرول کرنا صوبوں کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *