Categories
Breaking news

بلاول کی ضیاءالحسن سمیت تمام کامیاب اُمیدواران کو مبارکباد

بلاول کی ضیاءالحسن سمیت تمام کامیاب اُمیدواران کو مبارکباد

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضیاء الحسن لنجار سمیت سندھ بار کونسل کے تمام کامیاب اُمیدواران کو مبارکباد دی ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ بار کونسل کے نومنتخب ارکان کے نام تہینتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پروفیشنل باڈیز میں جمہوری روایات و اقدار کا فروغ خوش آئند ہے۔

سندھ بار کونسل کے انتخابات، کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ بار کونسل کے انتخابات…

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کی جدوجہد میں وکلاء برادری کا کردار ناقابل فراموش رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کا مطلب آئین و قانون کی پامالی اور عوام کے حقِ حاکمیت پر ڈاکہ ہے، نظامِ انصاف کو درپیش غیر معمولی مشکلات کے باعث بار کو اپنے حصے سے زیادہ وزن اُٹھانا ناگزیر ہے۔

سندھ بار کونسل کے انتخابات آج ہونگے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب…

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت و کارکنان کی ملک میں جمہوریت، انصاف اور مساوات کےلیے جدوجہد و قربانیاں سب کے سامنے ہیں۔

بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کے متفقہ آئین کی معمار کی حیثیت سے اقتدار میں آکر نظام انصاف سے بلیک ہولز کا خاتمہ کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *