Categories
Breaking news

بلاول نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

بلاول نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیت گئے، ان کا دوسرا ٹیسٹ منفی آگیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس کی علامت ظاہر ہونے پر 26 نومبر کو ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا تھا۔

Table of Contents

x
Advertisement

کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری نے 27 نومبر کو بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے کے حوالے سے صوبائی وزیر ناصر شاہ نے بھی سوشل میڈیا پر تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیے

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث چیئرمین پی پی پی، بلاول ہاؤس کراچی میں قرنطینہ میں تھے جبکہ انہوں نے آج دوبارہ ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا۔

امکان ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بارہ دسمبر کو لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *