Categories
Breaking news

بلاول زرداری کے اعصاب پر عمران خان سوار ہیں: بیرسٹر محمد علی سیف

خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو
خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری کے اعصاب پر عمران خان سوار ہیں۔

پشاور سے جاری کیے گئے بیان کے ذریعے ترجمان خیبر پختون خوا حکومت محمد علی سیف نے چیئرمین پی ٹی آئی، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ والدہ کی برسی پر بھی بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان پر تنقید کر کے سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کی کوشش کی۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو نے جن کے خلاف سیاست کی، آج فرزندِ زرداری ان کے ساتھ بیٹھے ہیں۔

بڑے مسائل ایزی لوڈ سے حل نہیں ہوتے، بیرسٹر محمد علی سیف

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بڑے مسائل ایزی لوڈ سے حل نہیں ہوتے،اُس کا وقت چلا گیا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان پر تنقید سے پہلے بلاول سندھ کی حالتِ زار پر بھی توجہ دیں، جب سندھ سیلاب میں ڈوب رہا تھا آپ بیرونی دوروں کے مزے لے رہے تھے۔

خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلاب سے پھیلی بیماریوں کے باعث سندھ کے عوام موت کے منہ میں جا رہے ہیں، دادو کے اسپتالوں میں مریض زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *