Categories
Breaking news

بلاول دھمکی دینے سے پہلے لال حویلی سے ہو کر جائے، شیخ رشید

شیخ رشید احمد - فوٹو: فائل
شیخ رشید احمد – فوٹو: فائل

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلاول صدر پاکستان کو دھمکی دے رہا ہے، بلاول دھمکی دینے سے پہلے لال حویلی سے ہو کر جائے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 26 نومبر کو پورا پاکستان عمران خان کا میزبان ہے، عوام کا سمندر عمران خان کا استقبال کرے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی سیکیورٹی کا مسئلہ ہے، پوری کوشش ہوگی مغرب سے پہلے پوری دنیا عمران خان کا خطاب سن سکے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے، پاکستان کی سیاست بدلنے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر علوی کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں تو چلنے چاہئیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی میں افواہ ہے کہ لمبی ٹیکنوکریٹ حکومت آ رہی ہے، عمران خان کو یہ قبول نہیں وہ آئین کے مطابق شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *