Categories
Breaking news

بلاول بھٹو کے بیان نے بھارت میں ہلچل مچادی، فیصل کریم کنڈی

بلاول بھٹو کے بیان نے بھارت میں ہلچل مچادی، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان نے بھارت میں ہلچل مچادی۔

ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بلاول بھٹو کے بیان سے آر ایس ایس کو بہت تکلیف ہوئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے بھارتی حکومت اور آر ایس ایس کو آئینہ دکھا دیا ہے۔

پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ پاکستانیوں، کشمیریوں اور انسانی حقوق کی آواز ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پوری قوم نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو ویلکم کیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے گجرات کے واقعات اور مظالم کو دنیا کے سامنے رکھا، مودی نے جو گجرات میں کیا وہی وہ کشمیر میں کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *