Categories
Breaking news

بلاول بھٹو کی 5 سالہ ٹیکس ادائیگی تفصیلات جاری

بلاول بھٹو کی 5 سالہ ٹیکس ادائیگی تفصیلات جاری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ٹیکس کی ادائیگی کی مکمل 5 سالہ تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

پیپلزپارٹی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے 5 سال میں کل 2 کروڑ 62 لاکھ 30 ہزار 691 روپے کا ٹیکس ادا کیا، ایف بی آر نے گزشتہ روز اراکین پارلیمان کی 2019ء کی انکم ٹیکس تفصیلات جاری کی تھیں۔

ایف بی آر کی جاری کردہ تفصیلات میں زرعی ٹیکس کی ادائیگی کی تفصیلات شامل نہیں تھیں، بلاول بھٹو نے 2019ء میں مجموعی طور پر 45 لاکھ 65 ہزار 243 روپے ٹیکس ادا کیا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے 2019ء میں 5 لاکھ 35 ہزار 243 روپے انکم ٹیکس ادا کیا جبکہ انہوں نے 2019ء میں 40 لاکھ 30 ہزار روپے کا زرعی ٹیکس جمع کروایا تھا۔

کس سیاستدان نے کتنا ٹیکس دیا؟ ایف بی آر نے ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ ٹیکس ڈائریکٹری سال 2019 کے ٹیکس گوشواروں پر مشتمل ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے2021ء میں مجموعی طور پر 72 لاکھ 74 ہزار 378 روپے کا ٹیکس جمع کروایا، انہوں نے 2020ء میں مجموعی طور پر 60 لاکھ 43 ہزار 471 روپے ٹیکس ادا کیا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے 2018ء میں مجموعی طور پر 41 لاکھ 52 ہزار117 روپے ٹیکس ادا کیا تھا اور 2017ء میں مجموعی طور پر41 لاکھ 95 ہزار 482 روپے ٹیکس ادا کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *