Categories
Breaking news

بلاول بھٹو کی گرفتاری کی خبر حقائق کے منافی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی گرفتاری کی خبر جھوٹ اور حقائق کے منافی ہے۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی گرفتاری کے سوال کی کسی سنجیدہ صحافی سے توقع نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 6 ماہ میں 16 ممالک کے دورے کیے، انہوں نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین کے دورے کیے۔

کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو

وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کے لیے ریڈ لائن ہے

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سوئٹزرلینڈ، ترکیہ، ازبکستان، کمبوڈیا، امریکا، جرمنی، چین، مصر، انڈونیشیا اور سنگاپور کے دورے کیے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں بلاول بھٹو زرداری دورے پر امریکا گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *