Categories
Breaking news

بلاول بھٹو کی وزیراعلیٰ سندھ کو خالی ملازمتوں پر بھرتیاں شروع کرنے کی ہدایت

بلاول بھٹو کی وزیراعلیٰ سندھ کو خالی ملازمتوں پر بھرتیاں شروع کرنے کی ہدایت

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے میں میرٹ پر خالی آسامیوں پر بھرتیاں شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں وزیراعلیٰ نے پارٹی چیئرمین کو کوویڈ-19 کی صورتحال اور حکومتِ سندھ کی عوام کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

Table of Contents

x
Advertisement

مراد علی شاہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صوبے میں ترقی کی رفتار سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کے واجب الادا حصے سے کم ادائیگیاں ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے اب تک ٹیکس وصولی کے اپنے اہداف کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت بے روزگار نوجوانوں کو ریلیف اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے میرٹ پر خالی آسامیوں پر بھرتی شروع کرے۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور نجی شعبے کے اشتراک سے بھی روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *