Categories
Breaking news

بلاول بھٹو کی تقریر پر پی ٹی آئی کا ردعمل

بلاول بھٹو کی تقریر پر پی ٹی آئی کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر ردعمل دے دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری اور اُن کے فرزند نے ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی سیاسی میراث کو اُن کے مزارات میں دفن کردیا ہے۔

عمران خان کو بلاول بھٹو نے دعوت اور وارننگ ایک ساتھ دیدی

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو پارلیمان میں آنے کی دعوت اور وارننگ ایک ساتھ دے دی ہے ۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ وفاق کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو اندرون سندھ کی چند بستیوں تک محدود کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام سیلاب کا شکار ہیں جبکہ آصف زرداری کے حواری سندھ کا پیسہ ضمیروں کی منڈیوں میں جھونکتے رہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو جو آئین دیا، آصف زرداری نے جاتی امراء کے چوروں سے مل کر اس کے انسانی حقوق کے باب کی دھجیاں اڑوائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کے حصول کے لیے آصف زرداری اور اس کا فرزند دستور، جمہوریت پر ہر شرمناک حملے کے سہولت کار بنے۔

عمران خان کا ایک بار پھر سابق آرمی چیف پر الزام

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ایک بار پھر سابق آرمی چیف پر الزام لگادیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری اور اس کے فرزند کی سہولت کاری کے باعث 8 ماہ پہلے تک ناپید دہشت گردی پھر سے سر اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور اس کے فرزند کی سہولت کاری سے صوبوں کو ان کے وسائل سے محروم کیا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آصف زرداری اور اس کے فرزند کی ذلت آمیز معاونت سے اظہارِ رائے کی آزادیاں مصلوب کی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی کٹھ پتلیوں نے آج بی بی کی برسی پر تماشا لگایا، انتخاب سے فرار میں زندگی تلاش کرنے والوں کو عوام کے سامنے کھڑا کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *