Categories
Breaking news

بلاول بھٹو کراچی سے لاہور روانہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خصوصی طیارے سے کراچی سے لاہور روانہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ہیں۔

خیال رہے کہ لاہور میں بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس ہوگا، چوہدری منظور

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور کا کہنا ہے کہ آج پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس ہوگا۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آج پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس ہوگا، سی ای سی کا ایجنڈا مہنگائی کے خلاف تحریک شروع کرنا اور حکومت کو نکالنے کی حکمت عملی بنانا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.