Categories
Breaking news

بلاول بھٹو کا جنوری کے لانگ مارچ سے پہلے وزیراعظم عمران خان کے بھاگنے کا دعویٰ

Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن کے جنوری کے لانگ مارچ سے قبل وزیراعظم عمران خان کے بھاگ جانے کا دعویٰ کردیا ہے۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں تقریب کے دوران کارکنوں سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنوری میں لانگ مارچ شروع ہونے سے قبل وزیراعظم بھاگ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت ہی وہ واحد راستہ ہے، جس پر چل کر عوام کے تمام مسائل حل ہوں گے۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ جنوری میں جب ہم اپنا لانگ مارچ شروع کریں گے تو یہ وزیراعظم بھاگ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

ان کا کہنا تھا کہ کل کا مینار پاکستان لاہور کا جلسہ تاریخی ہوگا، آپ نے پیپلز پارٹی کا پرچم تھام کر مینار پاکستان پہنچنا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، آپ کی جدوجہد سے ہم اس سلیکٹڈ کو بھگائیں گے اور سلیکٹڈ حکومت گرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے جیالوں کا جمہوریت کی تحریک میں خون اور پسینہ شامل ہے، پیپلز پارٹی کےکارکن جانتے ہیں جب لانگ مارچ ہوتا ہے تو کیسے ہوتا ہے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے فیصلہ کن جمہوری جدوجہد کر رہے ہیں، اس جدوجہد کے بعد ہم حقیقی جمہوریت بحال کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *