Categories
Breaking news

بلاول بھٹو کا آئی جی سندھ مشتاق مہر کو ٹیلی فون

Advertisement
 بلاول بھٹو زرداری کا آئی جی سندھ مشتاق مہر کو ٹیلی فون

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ مشتاق مہر کو ٹیلی فون کرکے حملے کی معلومات لیں۔

Advertisement

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے بلاول بھٹو زرداری کو اسٹاک ایکسچینج حملے پر بریفنگ دی۔

بلاول بھٹو نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر سندھ پولیس کو شاباشی دی۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید ہونے والے اہلکاروں نے قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں، شہید جوانوں کے اہلخانہ کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ پولیس بہترین پیشہ وارانہ مہارت کی وجہ سے کامیاب ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *