
بلاول بھٹو چیمپئن شپ کی 75 لاکھ کی سرکاری رقم لٹ جانے کے معاملے میں ایونٹ آرگنائزر نے صوبائی وزیر کے دو قریبی افراد پر شک ظاہر کردیا۔
ذرائع نے جیونیوز کو بتایا کہ ایونٹ آرگنائزر نے صوبائی وزیر کھیل کے دو قریبی افراد پر شک ظاہر کر دیا ہے۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں مدعی کا بتانا ہے کہ دونوں افراد خود کو صوبائی وزیر کھیل کا کوآرڈینیٹر بتاتے ہیں اور پولیس تاحال دونوں افراد کو شامل تفتیش کرنے میں ناکام ہے۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ دونوں سیاسی اثر و رسوخ رکھتے ہیں، دونوں نے تفتیش میں شامل ہونے سے منع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو فٹبال چیمپئن شپ کے آرگنائزر سے کراچی میں 75 لاکھ چھین لیے گئے، ایونٹ بھی نہ ہوسکا حکومت سوتی رہی تو انتظامیہ نے واردات کو فراڈ قرار دے دیا۔
5 دسمبر کو ٹھٹھہ میں بلاول بھٹو فٹبال چیمپئن شپ، ضلعی انتظامیہ لاعلم نکلی، ضلعی انتظامیہ کی لاعلمی اور صوبائی محکمہ کھیل کی خاموشی نے معاملے کو مشکوک بنا دیا۔
ڈی سی ٹھٹھہ غضنفر قادری نے جیو نیوز کو بتایا کہ ٹھٹھہ میں بلاول بھٹو کے نام سے کسی چیمپئن شپ کے بارے میں کوئی علم نہیں۔ اسپورٹس بورڈ سمیت کسی بھی فرد یا ادارے نے چمپئن شپ کیلئے رابطہ نہیں کیا، چیمپئن شپ ایسے ہی نہیں ہوجاتی، ٹھٹھہ میں چیمپئن شپ سے متعلق سارا معاملہ فراڈ لگ رہا ہے۔
محکمہ کھیل نے 5 دسمبر کو ٹھٹھہ میں یوتھ فٹبال چیمپئن شپ کا اعلان کر رکھا تھا۔ آرگنائزر سے 2 دسمبر کو سرکاری رقم 75 لاکھ لوٹ جانے سے ایونٹ نہ ہوسکا۔
قومی خبریں سے مزید
-
عدالت نے پرویز الہٰی کو عبوری ریلیف دیا ہے، رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عدالت نے پرویز الہٰی کو عبوری ریلیف دیا ہے۔
-
میرا اور گورنر کاجھگڑا چل رہا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی
سبطین خان نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ والی عدم اعتماد واپس لی ہے میری اور ڈپٹی سپیکر والی نہیں۔
-
20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 14 میں کمی، ادارہ شماریات
ادارہ شماریات اسلام آباد نے منہگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
-
گورنر پنجاب کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے، وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی
پرویز الہٰی نے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ حتمی ہے عمران خان کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگا۔
-
’ایس ایس جی قوم کا فخر ہے‘، آرمی چیف کی ایلیٹ ضرار کمپنی کے جوانوں سے ملاقات
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ توڑے گی اور محنت سے حاصل کیا گیا امن مضبوط بنائے گی۔
-
عمران خان کی اسلام آباد میں دہشتگری کے واقعے کی مذمت
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں دہشتگری کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
-
گورنر کو اسمبلی بلاکر غیرقانونی اقدام پر پوچھا جائے، میاں اسلم اقبال
پنجاب کے سینئر وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ گورنر بلیغ الرحمان کو اسمبلی بلاکر غیر قانونی اقدام سے متعلق پوچھا جائے۔
-
پرویز الہٰی نے انڈرٹیکنگ لکھ کر مونس الہٰی کے حوالے کی، ذرائع
ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی نے زمان پارک میں عمران خان، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور بیرسٹر علی ظفر سے ملاقات کی۔
-
ہم اس انڈرٹیکنگ سے مطمئن نہیں ہیں، حماد اظہر
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کے خوف میں ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا۔
-
پرویز الہٰی نے جو انڈرٹیکنگ دی وہ ٹیکنیکل معاملہ ہے، فوادچوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ گورنر اور چیف سیکریٹری کو پنجاب اسمبلی میں بلا کر پوچھا جائے گا، ہم نے جو انڈرٹیکنگ دی ہے وہ یہ ہے کہ اگلی تاریخ تک اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے۔
-
اسلام آباد میں 2 ہفتوں کیلئے دفعہ 144 نافذ
اسلام آباد کی حدود میں 2 ہفتوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
-
ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیشرفت، ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
-
ریحام خان کی کتاب میں لکھی باتیں سچ ثابت ہو رہی ہیں، رانا مشہود
رانا مشہود نے کہ کہا پاکستان کے ساتھ بدترین ظلم کیا جا رہا ہے، قوم کو مذہب کے نام پر بیوقوف بنایا گیا۔
-
بارود سے بھری گاڑی ہائی ویلیو ٹارگٹ کیلئے اسلام آباد آئی، رانا ثناء اللّٰہ
وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ آج صبح بارود سے بھری گاڑی راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوئی۔
-
پرویز الہٰی اب گھر بیٹھ کر مونس الہٰی کو کہیں وہ انہیں سی ایم کہے، عظمیٰ بخاری
رہنما ن لیگ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اب ن لیگ بنائے گی اور حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ ہوں گے، پرویز الہٰی اب آئینی اور قانونی طور پر وزیر اعلیٰ نہیں رہے۔
-
امپورٹڈ حکومت پنجاب پر یلغار کیے ہوئے ہے، گورنر پنجاب کے اقدامات کیخلاف قرارداد منظور
قرارداد میں کہا گیا کہ صدر مملکت سے اس شرمناک اقدام کا نوٹس لینے کی گزارش ہے، صدر مملکت فوری طور پر گورنر کو منصب سے معزول کرنے کا اہتمام کریں۔