Categories
Breaking news

بلاول بھٹو سے عبدالقادر پٹیل کی ملاقات، کراچی اور قومی اسمبلی امور پر گفتگو

Advertisement
قادر پٹیل کی بلاول بھٹو سے ملاقات، کراچی اور قومی اسمبلی امور پر گفتگو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور قادر پٹیل کے درمیان کراچی کے سیاسی امور زیر بحث آئے۔ جبکہ قومی اسمبلی کی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کراچی میں صرف جیالے اراکین قومی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز سے محروم کرنا افسوس ناک ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے قادر پٹیل کو ہدایت کی کہ آپ اپنے انتخابی حلقے میں کورونا وائرس سے آگاہی کی مہم چلائیں، اور حلقہ انتخاب کے عوام کو سماجی فاصلے کی اہمیت سے آگاہ کریں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *