
پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے بانی ہیں، پیپلز پارٹی کسی کو جوابدہ نہیں ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیری رحمٰن نے کہا کہ پی ڈی ایم کا کوئی آئین نہیں جو کسی کو بھی جوابدہی کا پابند بناتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح کی چارج شیٹ کے ذریعے جوابدہ نہیں ہیں، پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ (سی ای سی) سوچے گی کہ کیا جواب دینا ہے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ڈکٹیشن کے ماحول میں جمہوری اتحاد نہیں چلتے، ہم چاہتے ہیں گفت و شنید ہو اور بہتر ماحول میں بات کی جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کون پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈال رہا ہے؟، مسلم لیگ ن جس نہج پر اتحاد کو لے آئی ہے وہ سوچے کہ ہم کس کو ہدف بنانا چاہتے ہیں، پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو تو اپوزیشن اتحاد کے بانی ہیں۔
شیری رحمٰن نے یہ بھی کہا کہ سلیکٹڈ سرکار کو ہٹانا بہت ضروری ہے، ہمارا ہدف حکومت ہے، جس نے ملک کے تمام ادارے تباہ کردیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سلیکٹڈ کیلئے راستے کھلے نہیں چھوڑنا چاہتے، یہ عدم اعتماد لائیں، عمران خان کی حکومت جھونکے کی طرح گرنے والی ہے۔
پی پی کی سینئر رہنما نے کہا کہ عمران خان کو اپنے آپ سے خطرہ ہے، وہ کلہاڑیاں اپنے پاؤں پر مار رہے ہیں، ہم ڈٹ کر اپوزیشن کی تحریک چلائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم تو لانگ مارچ کیلئے تیار تھے، استعفوں پر بات کرنے کو تیار تھے، ہم پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں سے رابطوں میں ہیں، ہمیں سوچنا ہے کہ ہم کس طرح سے آگے بڑھیں۔
شیری رحمٰن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی 21 رکنی اکثریت کی بنیاد پر ہی قائد حزب اختلاف سینیٹ بنایا گیا، ایک دوسرے پر تنقید پی ڈی ایم سے نہیں ہونی چاہیے تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں ایک دوسرے پر فائرنگ درست نہیں اور ہمیں چارج شیٹ قطعی قبول نہیں۔
پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ دلاور صاحب مسلم لیگ ن سے آئے ہوئے ہیں، انہوں نے 4 کا گروپ بنایا، ان کو ہم کیوں نا لیں؟، جمہوریت میں بات چیت کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔
انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ کس منہ سے معیشت کی سمت درست کرنے کے دعوے کرتے ہیں؟، 2022 تک سرکاری قرضے شرح نمو کا 94.4 فیصد ہوجائیں گے۔
شیری رحمٰن نے یہ بھی کہا کہ ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان کی37 فیصد ورک فورس بیروزگار ہے، آئی ایم ایف کو لگتا ہے پاکستان کی گروتھ 1 اعشاریہ 5 فیصد ہوگی، اس کا مطلب ہے کہ مہنگائی اور بیروزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز اور دیگر اداروں کے تین اکاونٹس منجمد کردیے
مبینہ سٹہ بازی میں ملوث جے ڈی ڈبلیو کے دو ملازمین کے اکاؤنٹ بھی فارنزک آڈٹ کے لیے منجمد کردیے گئے ہیں۔ دونوں ملازمین مبینہ سٹہ بازخرم شہزاد کیساتھ چینی کی قیمت پرسٹہ میں ملوث تھے۔
-
شوکت ترین کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کےلیے مقرر کردی گئیں۔
-
جہانگیر ترین PTI کا حصہ ہیں: فردوس عاشق اعوان
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ جہانگیر ترین تحریکِ انصاف کا حصہ ہیں وہ کہیں نہیں جا رہے۔
-
فیصلے شرعی اصولوں کے مطابق اور شہادتوں پر کیے جائیں گے، چیرمین رویت ہلال کمیٹی
مرکزی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ فیصلے شرعی اصولوں کے مطابق اور شہادتوں پر کیے جائیں گے ۔
-
نون لیگ خود استعفے نہ دیکر ملبہ PP پر گرانا چاہتی: یوسف رضا گیلانی
سابق وزیرِ اعظم، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ مسلم لیگ نون خود بھی استعفے نہیں دینا چاہتی۔
-
شہزاد اکبر کا جہانگیر ترین کو شکوے کا جواب
وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین کے شکوے کا جواب دے دیا۔
-
دادی کا ماں بن کرفراڈ کیس، بچی کو ماں کی تحویل میں دینے کا حکم
-
پی ٹی اے نے موبائل فونز بلاک کرنے کا نیا خودکار نظام نافذ کردیا
-
سماجی تقاریب پر پابندی اور تعلیم کو ترجیح دی جائے، اسکولزایسوسی ایشنز
پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے سربراہان کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی اساتذہ کو ہنگامی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگوائی جائے۔
-
کراچی ضمنی انتخاب: 75 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار
کراچی کی قومی اسمبلی حلقہ این اے 249 پر ہونے وال ضمنی انتخاب میں 75 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
-
الیکشن کمیشن کا صوبائی الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال
ضمنی انتخابات کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ پرعملدرآمد کروانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا صوبائی الیکشن کمیشن سندھ اور پنجاب کو مراسلہ ارسال کردیا۔
-
عمران خان چینی اسکینڈل میں ذاتی طور پر ملوث ہیں، عظمی بخاری
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا چینی کی قیمت اور بحران سے متعلق کہنا ہے کہ عمران خان چینی اسکینڈل میں ذاتی طور پر ملوث ہیں۔
-
فحاشی سے متعلق عمران خان کے بیان کو غلط رنگ دیا گیا: مولانا طاہر اشرفی
مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیے۔
-
قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی، کرمنل لاء ترمیمی بل منظور
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کرمنل لاء ترمیمی بل منظور کر لیا، کمیٹی کے چیئرمین نے بل پر ووٹنگ کرائی جس پر کمیٹی کے 10 میں سے 4 ارکان نے بل کی مخالفت کی۔
-
کراچی ضمنی انتخاب، ANP کا نون لیگ کی حمایت کا اعلان
حزبِ اختلاف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) چھوڑنے والی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے کراچی میں مسلم لیگ نون کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
-
ڈسکہ، الیکشن کمیشن نے نون لیگ کو ریلی نکالنے سے روک دیا
این اے 75 ڈسکہ میں الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ نون کو ریلی نکالنے سے روک دیا، حلقےمیں 10اپریل کو ری پولنگ ہوگی جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔