Categories
Breaking news

بلاول اور اسفندیار ولی وفاقی بجٹ مسترد کرنے پر متفق

Advertisement
بلاول اور اسفندیار ولی وفاقی بجٹ مسترد کرنے پر متفق

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اسفندیار ولی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ عمران خان کی حکومت پر عوام کا اعتماد ختم ہوچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، کوئی شعبہ ایسا نہیں جہاں حکومت نے اپنی نااہلی کے ریکارڈ قائم نہ کیے ہوں۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ راتوں رات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مافیا کو فائدہ پہنچایا گیا۔

دوران گفتگو اسفندیار ولی اور بلاول بھٹو نے آئندہ ہفتے اے پی سی پر بھی مشاورت کی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *