Categories
Breaking news

بلاول اور اخترمینگل کا بجٹ پر مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق

Advertisement
بلاول اور اخترمینگل کا بجٹ پر مشترکہ حکمت عملی بنانے کااتفاق

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل کو ٹیلی فون کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے بجٹ کے معاملے پر مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آج کورونا وائرس ہر جگہ پھیل چکا ہے۔ 18ویں آئینی ترمیم پر تنقید کرکے عمران خان دستورِ پاکستان پر حملے کررہے ہیں۔

پی پی چیئرمین نے وفاقی حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے والے سردار اختر مینگل کو فون کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے وفاقی بجٹ کے معاملے میں مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔

پی پی چیئرمین اور اختر مینگل کی بات چیت کے دوران 18ویں آئینی ترمیم پر حملوں کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سردار اختر مینگل نے این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر بھی گفتگو کی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اگلے ہفتے اے پی سی بلانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی بجٹ عوام دشمن ہے، ہم اسے کسی صورت نہیں مان سکتے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *