Categories
Breaking news

بلاول اب آزاد امیدواروں سے بھیک مانگ رہے ہیں،شہباز گِل

Advertisement
بلاول اب آزاد امیدواروں سے بھیک مانگ رہے ہیں،شہباز گِل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل کہتے ہیں کہ گلگت عوام کی طرف سے ریجیکٹڈ بلاول اب آزاد امیدواروں سے بھیک مانگ رہے ہیں، سندھ میں بدترین گورننس گلگت میں آپ کی ہار کی وجہ ہے۔

Advertisement

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ بلاول زرداری کی دھاندلی کی منطق نرالی ہے، جہاں ان کے امیدوار جیتیں وہاں الیکشن ٹھیک جہاں ہارے وہاں دھاندلی ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ ایک طرف زیادہ ووٹوں کی بات دوسری طرف دھاندلی کا رونا بلاول کی ذہنی پسماندگی کا عکاس ہے، ہارنے کے بعد اب دھاندلی کا راگ الاپنا ان کی منافقت ہے۔

الیکشن کمشنر اپنے عہدے کا پاس نہیں رکھ سکے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ الیکشن کمشنرگلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی حکومت بنانےمیں لگےہیں، وہ اپنے عہدےکاپاس نہیں رکھ سکے، الیکشن کمشنراپنی ملاقاتوں کی تفصیلات عوام کےسامنےلائیں۔ یہاں تو آرٹی ایس کا معاملہ نہیں، ہمیں سرکاری نتائج کا انتظارہے، پی ٹی آئی والے آزاد امیدواروں کو بے وقوف بنارہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہر الیکشن کے بعد دھاندلی کا بیانیہ اپناکر دربدر کی خاک چھاننا ان کا مقدر ہے، پرچی چیئرمین کو سیاسی بلوغت تک پہنچنے کے لیے مزید دس سال چاہئیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہار برداشت نہ ہوئی تو بلاول بھٹو دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا تھاکہ جی بی 2 گلگت 2 سے انشاء اللّہ جلد خوشخبری ملےگی، بس آزادامیدوار صرف جنوری تک کا انتظار کریں، کامیاب امیدوار گلگت بلتستان کے حقوق کا تحفظ کریں، اپنے اصولوں پرکھڑے رہیں اور وفاق کو فیصلہ کرنےکا اختیار نہ دیں۔

گلگت بلتستان میں PTI دو تہائی اکثریت والی جماعت بن گئی، مراد سعید

وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف دو تہائی اکثریت والی جماعت بن گئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی حکومت بنانےمیں لگےہیں، وہ اپنے عہدے کا پاس نہیں رکھ سکے، الیکشن کمشنر اپنی ملاقاتوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لائیں۔

بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہاں تو آرٹی ایس کا معاملہ نہیں، ہمیں سرکاری نتائج کا انتظار ہے، پی ٹی آئی والے آزاد امیدواروں کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *