Categories
Breaking news

بلاول، شہباز کے درمیان اگلے ہفتے APC بلانے پر اتفاق

Advertisement
بلاول، شہباز کے درمیان اگلے ہفتے APC بلانے پر اتفاق

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، مسلم لیگ نون کے صدر میاں محمد شہبازشریف کے درمیان اگلے ہفتے آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق ہو گیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، مسلم لیگ نون کے صدر میاں محمد شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

بلاول بھٹو کا شہباز شریف کو فون، خیر یت دریافت کی

پی پی چیئرمین نے کہا کہ آصف زرداری بھی آپ کی جلدصحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے میاں شہباز شریف سے فون پر ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔

چیئرمین پی پی پی نے قائدِ حزبِ اختلاف سے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔

یہ بھی پڑھیئے: بلاول بھٹو کی شہباز شریف سے ملاقات

گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کے درمیان رواں ماہ پیش کیے گئے وفاقی بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

واضح رہے کہ قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کی اہلیہ رواں ماہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *