Categories
Breaking news

بلاول، آصف ذرداری کی کرپشن کے وارث ہیں، فرخ حبیب

بلاول، آصف ذرداری کی کرپشن کے وارث ہیں، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ بلاول، آصف ذرداری کی کرپشن کے وارث ہیں۔ بلاول صاحب، آپ کو اور آپ کی پارٹی کو کرپشن اور حکومت پر تنقید برائے تنقید کے سوا کچھ نہیں آتا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ بلاول صاحب، گلگت بلتستان کےحالیہ انتخابات میں آپ کے اُمیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں، آزاد کشمیر الیکشن میں بھی ایسی ہی شکست آپ کی منتظر ہے، پوری قوم جانتی ہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن سے قبل بھی آپ ایسے ہی بلبلا رہے تھے۔

لگتا ہے بلاول کو اپنی پارٹی پوزیشن کا پتہ ہی نہیں، فواد چوہدری

سوشل میڈیا پر دیئے گئے اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیر میں پیپلزپارٹی کے 8 امیدوار الیکشن کی ریس میں ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی پوزیشن سب سے بہتر ہے، وہاں پی ٹی آئی کی ہی حکومت بنے گی۔

فرخ حبیب نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جس الیکشن میں بلاول اور مریم گئے وہاں پی ٹی آئی کو ریکارڈ ووٹ حاصل ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *