Categories
Breaking news

بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والوں کو سخت سزا دلوائی جائے گی، شہباز گِل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے نون لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والوں کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ’لاہور میں لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر فائرنگ قابل مذمت اور انتہائی افسوناک ہے۔‘

شہباز گِل نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس اس واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے۔

جنید صفدر کی بلال یاسین پر حملے کی مذمت

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزاے جنید صفدر نے لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتارکر کے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے بلال یاسین کی طبیعت میں بہتری آنے لگی ہے، آپریشن کے بعد انہیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.